کنزی ہاشمی

علی رضا کے مداح کو دھکا دینے کے معاملے پر کنزی ہاشمی کا ردِعمل

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار علی رضا کی تقریب کے دوران مداح کو دھکا دیتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ساتھی اداکارہ کنزی ہاشمی کا ردِعمل سامنے آ گیا۔کچھ روز قبل علی رضا نے اپنی ساتھی اداکارہ کنزی ہاشمی کے ساتھ مداحوں سے ملاقات کے لیے رکھی گئی ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران مداحوں کی بڑی تعداد کنزی ہاشمی کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے ان کے گرد جمع ہو جاتی ہے اور اس دوران ایک مداح اداکارہ کے بہت نزدیک کھڑا ہو جاتا ہے تو علی رضا اسے پیچھے ہٹا دیتے ہیں۔بعد ازاں مداح نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ علی رضا نے میری بے عزتی کی ہے اور پھر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔اب کنزی ہاشمی نے بھی اس معاملے پر انسٹا اسٹوری میں اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں عام طور پر اس طرح کی چیزوں پر خاموش رہتی ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے کا ایک بار سب کے لیے واضح ہونا ضروری ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ یہ تقریب مداحوں سے ملاقات کے لیے رکھی گئی تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ میرے یا کسی دوسری خاتون کے انتہائی قریب آ کر انہیں پریشان کرے۔کنزی ہاشمی نے مزید لکھا کہ جس لمحے وہ آدمی میرے بہت قریب آیا اور مجھے بے چینی محسوس ہوئی تو علی رضا نے اس پر فورا اپنا ردِعمل دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں