شاہد آفریدی

علم و تقوی کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، آفریدی کا مولانا ادریس کی شہادت پر اظہار تعزیت

کراچی(سپورٹس نیوز )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی کے آفیشل فیس بک پیج پرجاری بیان میں کہا گیا کہ ممتاز عالمِ دین، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی صاحب کی بزدلانہ قاتلانہ حملے میں شہادت کی خبر پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اللہ تعالی ان کی شہادت قبول فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔شاہد آفریدی نے کہا کہ علم و تقوی کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امید ہے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائےگا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں