ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سے(کل) 5 جولائی اتوار کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔
ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی سیریز کی اسکریننگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ شادی میرے گھر پر ہو گی اور اس میں صرف دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔عامر خان نے کہا کہ 5 جولائی ہمارے لیے بہت خاص دن ہے، ہم گھر پر ہی ایک چھوٹی سی گھریلو تقریب رکھ رہے ہیں، آپ سب سے ہماری خوشیوں اور نئی زندگی کے لیے دعاں کی درخواست ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں دونوں کی سابقہ شادیوں سے ہونے والے تمام بچے بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہو گی، اس سے قبل انہوں نے رینا دتہ سے 1986 میں اور بعد ازاں فلم ساز کرن راﺅ سے 2005 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔