عامر خان

عامر خان دھمکی کیس، پولیس تحقیقات میں اہم پیشرفت

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز آڈیو کے معاملے میں تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈیو پیغام بھیجنے کے لیے مبینہ طور پر سویڈن میں قائم وی پی این استعمال کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ وائرل آڈیو پیغام کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے جوڑا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس پیغام بھیجنے والے شخص کی شناخت کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں آئی پی ایڈریس سویڈن سے ٹریس کیا گیا، تاہم حکام کو شبہ ہے کہ اصل مقام چھپانے کے لیے وی پی این اور ٹور (Tor) برازر استعمال کیا گیا۔

واضح رہے عامر خان کو 18 جولائی کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک افراد کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی تھی، جس میں ان پر لو جہاد کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق اس دھمکی کو عامر خان کی اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے حالیہ شادی سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں