ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے والدہ سونی رازدان سے کوکنگ سیکھنا شروع کر دی۔عالیہ بھٹ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو کے آغاز میں عالیہ بھٹ کچن میں اپنی والدہ کے ہمراہ کچن میں داخل ہوتے ہوئے کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ آج میں کچن میں ہوں اور یہ میرا نہیں بلکہ میری والدہ کا کچن ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں پچھلے کئی سال سے اپنی والدہ سے یہ کہہ رہی ہوں کہ مجھے آپ سے کوکنگ سیکھنی ہے کیونکہ سب لوگ کہتے ہیں کہ ماں کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا دنیا کا سب سے بہترین کھانا ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج میں والدہ سے میک اینڈ چیز بنانا سیکھوں گی۔اس کے بعد ویڈیو میں عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان انہیں میک اینڈ چیز بنانے کے لیے درکار ضرور اجزا کے بارے میں بتاتی ہیں اور پھر بنانا شروع کرتی ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔









