اداکارہ ریشم

عالمی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت آگے آئے‘ ریشم

لاہور(شوبز ڈیسک) فلمسٹار اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے عالمی سطح پر مقابلہ کیلئے حکومت آگے آئے اور پیکج کا اعلان کرے۔

ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے جدوجہد کے ساتھ ساتھ بھاری سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف معیاری فلمیں ضروری ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی فلم انڈسٹری کیلئے پیکج کا اعلان کرنا چاہئے۔

ریشم نے کہا کہ گوکہ چند سالوں سے پاکستان میں اچھی فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں تاہم اصل کام اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں جب بھی کروں گی سب کو پتہ لگ جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں