پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر، ارشاد خان مہمند کے مطابق، مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، ان میں سے 1480 افراد ایسے تھے جو کسی قسم کی قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں رہائش پذیر تھے۔
ارشاد خان مہمند نے بتایا کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 29 ہزار 744 افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔









