اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جارجیا کے صدر میخائل کاویلا شولی اور عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان جارجیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کے تسلسل کے امکانات روشن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جارجیا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعمیری تعاون کے ذریعے دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کا بھی خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے جارجیا کے عوام کے امن اور ترقی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭