• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 25 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
صدر مملکت

صدر مملکت کا فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اسرائیلی مظالم کی مذمت

News Editor by News Editor
نومبر 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ‌خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے،

پوری پاکستانی قوم اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی بربریت اور دہشت گردی پر غمناک ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے اسرائیل کی طرف سے نہتے لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دلی ہمدردی اور غم کا اظہار کیا اور کہاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، پوری پاکستانی قوم اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی بربریت اور دہشت گردی پر غمناک ہے۔

صدر مملکت نے اسرائیل کی جانب سے مہلک بمباری، اسکولوں، اسپتالوں کو بھی نشانہ بنانے کی مذمت کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ وحشیانہ اقدامات کے نتیجے میں خواتین، بچوں، شعبہ صحت، صحافیوں اور اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں سمیت ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہوئے۔صدر مملکت نے کہاکہ غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کی دہائیوں کی نسلی تفریق اور غیر منصفانہ پالیسیوں کا ردعمل ہے۔

صدر مملکت نے مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی۔ صدر عارف علوی نے غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیل کی قاتلانہ مہم روکنے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے عدم کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا۔ عارف علوی نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری فوری جنگ بندی، غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کیلئے اقدامات لے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری فلسطینیوں کی اپنے وطن سے مزید بے دخلی روکنے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کیلئے کوششیں کرے۔ عارف علوی نے کہاکہ اگر دو ریاستی حل اسرائیل کیلئے قابل قبول نہیں تو پھر ایک ریاستی حل ہی واحد راستہ رہ جاتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایک ریاست میں یہودی، مسلمان اور عیسائیوں کی اچھی خاصی تعداد مساوی سیاسی حقوق کے ساتھ رہ سکتی ہے۔ صدر محمود عباس نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔فلسطینی صدر نے اسرائیل کو فلسطینی سرزمین پر لڑائی سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی صدر نے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے غزہ کے لیے راہداری کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

فلسطینی صدر نے کہاکہ غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک، ادویات اور بجلی دستیاب نہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین کی حمایت اور انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسرائیلی مظالمٹیلیفونک رابطہصدر مملکتفلسطینی صدر
Previous Post

فلسطینی بچوں، خواتین کی شہادت سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا،حافظ نعیم الرحمن

Next Post

اداکارہ عائزہ خان نے''جانِ جہان'' کو آخری پروجیکٹ قرار دیکر صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

News Editor

News Editor

Next Post
عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان نے''جانِ جہان'' کو آخری پروجیکٹ قرار دیکر صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت صوبے سے ملیریا کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعلیٰ سندھ

اپریل 25, 2026
قتل

لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں 3بچوں کا قتل ،واقعے کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے

اپریل 25, 2026
لاہور ہائیکورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اپریل 25, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7534

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

574
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

552
وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت صوبے سے ملیریا کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعلیٰ سندھ

اپریل 25, 2026
قتل

لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں 3بچوں کا قتل ،واقعے کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے

اپریل 25, 2026
لاہور ہائیکورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اپریل 25, 2026
ظفر گوہر

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہرکا پاکستان میں محدود مواقع ملنے پر مایوسی کا اظہار

اپریل 25, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading