اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف اہم ملکی امور اور قانون سازی سے متعلق فیصلوں کی منظوری دے دی ۔
ایوانِ صدر کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے متعدد اہم قانونی بلز اور سرکاری سمریوں کی منظوری دی، جن میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز بل 2026 بھی شامل ہے، سینیٹر شیری رحمان کے پیش کردہ اس بل کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔صدر نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دی، جب کہ گورنر سندھ کی 21 مئی سے 3 جون 2026 تک بیرونِ ملک رخصت کی درخواست بھی منظور کی گئی۔