• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
صدر عارف

صدر عارف علوی کی سوئی ناردرن کو صارف سے معافی مانگنے کی ہدایت

News Editor by News Editor
جون 24, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ایس این جی پی ایل کی اپیل مسترد کردی اور سوئی ناردرن گیس کو صارف سے معافی مانگنے اور بل درست کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ہفتہ کو ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی نے سوئی ناردرن گیس کو صارف سے معافی مانگنے، بل درستگی کی ہدایت کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شہری کی رہائش گاہ پر ایک گیزر نصب کیا گیا مگر دو گیزر وں کا غلط بل بھیج دیا گیا،کمپنی کے ٹھیکیدار نے کاغذات میں دو گیزر لکھ دیے، تصدیقی عمل میں ہیرا پھیری کیلئے اپنا رابطہ نمبر فراہم کیا ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا ٹھیکیدار فراڈ کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔

صدر مملکت نے کہاکہ شرمناک امر ہے کہ انتظامیہ کمپنی کے اندر بدعنوانی کو نظر انداز ، عوام کو ہراساں کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نااہلی اور ملی بھگت کی وجہ سے معاملے کی تفتیش کی بجائے کمپنی غیر قانونی اقدام کا دفاع کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ معاملے کی انکوائری کی جائے، ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ایس این جی پی ایل کی اپیل مسترد کردی ۔ تفصیلات میں بتایاگیاکہ شہری طاہر حسین (شکایت کنندہ) نے وفاقی محتسب کو شکایت درج کروائی تھی ، کمپنی کے اہلکار نے گھر میں ایک گیزر لگایا ، بتایا کہ ادائیگی قسطوں میں ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق گیس کمپنی نے صارف کو ایک کی بجائے دو سولر گیزر کا بل جاری کردیا،صارف کو بتایا گیا کہ دستاویزات کے مطابق رہائش گاہ پر دو گیزر نصب ہیں،صارف کو بتایا گیا کہ ٹھیکیدار شفقت نے گیزر لگایا جو دھوکہ دہی کے بعد فرار ہو گیا ہے ،پولیس نے کمپنی کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کیس میں کوئی مداخلت نہ کی،شہری نے محتسب سے رجوع کیا جس نے کمپنی کو بدانتظامی اور بل کی اصلاح کی ہدایت کی ۔کمپنی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی ،صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا حکم برقرار رکھا، کمپنی کی اپیل مسترد کردی۔

صدرمملکت نے کہاکہ ٹھیکیدار سوئی گیس کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر فراڈ نہیں کر سکتا تھا ، اگر ٹھیکیدار ملی بھگت کے بغیر فراڈ کرتا تو کمپنی کارروائی کرتی جو کہ نہیں کی گئی۔ صدر مملکت نے کہاکہ کمپنی کے نمائندے نے کیس کی تفصیلات میں گئے بغیر غیر قانونی کارروائی کا دفاع کیا ، کمپنی اپنے ہی طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہی جو کہ بدانتظامی ہے ۔

صدر مملکت نے کہاکہ اوگرا کے قوانین کی خلاف ورزی میں شکایت کنندہ کو زائد بل دیا گیا، کمپنی شکایت کنندہ کو معافی نامہ جمع کرائے ، معاملے کی اصلاح کرے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: صدر عارفنمائندہ خصوصی
Previous Post

ہمارا حکومت میں آنے کا کوئی پلان نہیں تھا، شازیہ مری

Next Post

حکومت کا 7 ججوں کو نہ ماننا توہین عدالت ہے،شیخ رشید احمد

News Editor

News Editor

Next Post
شیخ رشید

حکومت کا 7 ججوں کو نہ ماننا توہین عدالت ہے،شیخ رشید احمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading