اسلام آباد(نیوز رپورٹر )صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے میانمر، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش میں خوفناک زلزلے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے تھائی لینڈ، میانمر میں زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں تھائی لینڈ اورمیانمر کی عوام کے ساتھ ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے غم میں شریک ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ اور میانمر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ، ہماری دعائیں دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں ، دونوں ممالک کےلئے اس آفت سے جلد بحالی کےلئے دعاگو ہیں۔









