صبا قمر

صبا قمر کے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے کردار میں نظر آنے کی خبریں زیر گردش

کراچی (شوبز ڈیسک) حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آنے والی ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کی اطلاعات نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک نجی چینل کے پروڈکشن ہاﺅس کی جانب سے انمول پنکی پر مبنی ایک ڈرامہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں معروف اداکارہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈرامے سے متعلق ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں صبا قمر پروڈیوسرز اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کے ساتھ موجود ہیں۔دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا جبکہ صحافی شاہزیب خانزادہ کو ڈرامے کا مصنف قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں