لاہور(نمائندہ خصوصی)پولیس کے مطابق جنڈیالہ شیر خاں حافظ آباد روڑ ڈگری کالج کے سامنے کوڑے کے ڈھیر سے پلاسٹک بیگ میں نومولود زندہ بچی برآمد ہوئی ہے۔
اہل علاقہ نے بچی کو دیکھ کر پولیس اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس پر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو تحویل میں لیکر فوری طور پر طبی امداد کےلیے انتہائی نگہداشت وارڈ چلڈرن کمپلیکس شیخوپورہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے کہ اس بچی کو کس نے کوڑے کے ڈھیر میں پھینکا اور اس کے پیچھے اصل حقائق کیا ہیں۔