اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کےکیس میں ٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا بھی کردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی مواد نہیں دیا گیا جس پر فرد جرم لگ سکے، ٹرائل کورٹ کا آرڈر آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ شہباز گل نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ درخواست منظورکرتے ہوئےکیس سے بری کیا جائے اور درخواست بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔