لاہور:
مصطفیٰ ٹاؤن میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی مہوش، پٹرول چھڑک کر جلانے کے واقعے کے 5 روز بعد اسپتال میں دم توڑ گئی۔
متاثرہ خاتون نے زندگی کی آخری سانسوں میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شوہر، دیور اور دیورانی کے خلاف تھانہ مصطفی ٹاؤن میں مقدمہ پہلے ہی درج تھا، اب دفعہ 302 (قتل) شامل کر لی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔