• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
لی چھیانگ

شنگھائی سے مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے لئے ایک نئے پل کی تعمیر

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جولائی 28, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ چینی حکومت نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کی تجویز پیش کی ہے.

جس کا صدر دفتر شنگھائی میں رکھنے کا منصوبہ ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی حکمرانی کے قواعد و ضوابط میں سخت مقابلہ درپیش ہے، اس اقدام نے وسیع تر اسٹریٹجک وژن اور بین الاقوامی ذمہ داری کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی وسیع بھلائی کی جانب ترقی کے لئے ایک نیا راستہ کھول دیا ہے، جسے فوری طور پر عالمی توجہ ملی ہے.

جب کچھ ترقی یافتہ ممالک خصوصی "چھوٹے گروہوں” کی تشکیل میں مصروف ہیں، چین کی جانب سے تجویز کردہ ڈبلیو اے آئی سی او کا قیام براہ راست عالمی ترقی کے ایک مشکل پہلو کے لئے حل فراہم کرتا ہے یعنیٰ "مصنوعی ذہانت کی خلیج کو ختم کیا جائے اور کسی بھی ملک کو پیچھے نہ چھوڑا جائے”۔ چین "مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی کے جامع پروگرام” کے ذریعے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرئےگا اور ان ممالک کے مقامی حالات کے مطابق جدت طرازی کےنئے نظام کو فروغ دےگا۔

اس وقت، ویسٹرن ٹیک جائنٹ اے آئی میگا ماڈلز لاکھوں جی پی یو کلسٹرز کا آسانی سے استعمال کر رہے ہیں جبکہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کی بنیادی کمپیوٹنگ پاور بدستور انتہائی کمزور ہے. ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا وسیع بھلائی کے حوالے سےپختہ عزم ،عدم توازن کی صورتحال کو درست کرنا ہے ، تاکہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک مصنوعی ذہانت کی لہر میں صحیح معنوں میں مساوی رسائی حاصل کرسکیں۔

قواعد کے معاملے میں ، ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن زیرو سم گیمز کے بجائے”مشاورت ،مشترکہ تعمیر اور اشتراک” کو سنگ بنیاد کے طور پر لیتی ہے ، جو مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں ، گورننس رولز اور تکنیکی معیارات کی ہم آہنگی کو فروغ دے گی ، اور پالیسیوں اور طرز عمل میں فرق کے احترام کی بنیاد پر وسیع اتفاق رائے پر مبنی ایک عالمی گورننس فریم ورک بتدریج تشکیل دے گی۔ اس اقدام کے تحت عالمی مصنوعی ذہانت کی حکمرانی میں تقسیم اور گروہ بندی کے موجودہ خطرے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

جب یورپی یونین کا مصنوعی ذہانت ایکٹ ایک ہی معیار کے ساتھ دنیا کو نظم و ضبط میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے ، اور کچھ ممالک سیکیورٹی کے نام پر تکنیکی ناکہ بندیاں عائد کرتے ہیں ، تو ڈبلیو اے آئی سی او کی جانب سے پیش کردہ جامع راستے کی خصوصی قدر مزید عیاں ہوئی ہے۔ یہ دنیا میں ایک ہی آواز کی بالادستی کے لئے کوشاں نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عالمگیر شرکت کا حامل ایک ایسا بین الاقوامی اسٹیج تشکیل دیتا ہے جہاں ترقی کے مختلف مراحل سے گزرنے والے اور مختلف تہذیبوں کےحامل ممالک بھی حکمرانی کے حوالے سے اپنی آوازیں بلند کرسکتے ہیں۔

چین کا فارمولہ مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کا کلیدی”اسٹیبلائزر” بن رہا ہے۔ 2023 میں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو کی پیشکش سے لے کر گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کی پیش کردہ "مصنوعی ذہانت کی استعداد کار بڑھانے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے” سے متعلق قرارداد کی منظوری تک، پھر اس سال ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او)کے قیام تک، چین نے ہمیشہ اقدامات کےذریعے”ذہانت بھلائی کے لئے” کے منظم فلسفے پر عمل کیا ہے۔

یہ کوئی اتفاقیہ امر نہیں ہے ۔کیونکہ چین نے قابل تجدید توانائی کے میدان میں دنیا کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا نظام تعمیر کیا ہے ، جس کے باعث چینی کمپنیاں دنیا کی تقریباً 60فیصد ونڈ ٹربائن ، تقریباً 80فیصد شمسی پینلز ، اور تقریباً 70فیصد برقی گاڑیوں کی بیٹریاں تیار کرتی ہیں۔

سبز مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو گلوبل پبلک گڈز میں تبدیل کرنے کا یہ تجربہ اب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ڈالا جا رہا ہے۔ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا قیام، چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے اطلاق کے منظرنامے، مارکیٹ کےپیمانے اور حکمرانی کے عمل میں اپنی اول برتریوں کو عالمی حکمرانی کی محرک قوت میں تبدیل کرنے میں ایک تزویراتی اقدام ہے، جس سے دنیا کو اختلافات دور کرنے اور تعاون بڑھانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔

مصنوعی ذہانت کی لہر میں کوئی بھی ملک تنہا کھڑا نہیں رہ سکتا۔ "ڈی رسکنگ” کے نام سے کسی ایک ملک کی جانب سے ڈی کپلنگ اور دیواروں کی تعمیر کے سخت اقدامات سے دنیا صرف شکوک وشبہات اور محاذ آرائی میں تاریخی مواقع سے محروم ہوجائے گی. تجویز کردہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے صدر دفتر کے لئے منتخب شدہ شہر ” شنگھائی” ہی بیرونی دنیاکے لئے چین کے کھلے پن کی فرنٹ لائن اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ہائی لینڈ ہے جس کا مقصد تمام انسانیت کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے، اور یہ مغربی مسدود بالادستی کے افسانے کا بھی ایک طاقتور جواب ہے۔

جیسا کہ چینی رہنما نے فرمایا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو "پورے بنی نوع انسان کے فائدے کے لئےانٹرنیشنل پبلک گڈز” بننا چاہئے۔ اگر ڈبلیو اے آئی سی او تمام ممالک کے خلوص اور دانشمندی کو یکجا کر سکتی ہے اور مشترکہ مفادات کے "کیک” کو وسعت دے سکتی ہے تو یہ نہ صرف ایک دوسرے کو کامیاب بنائےگا بلکہ ذہین دور کی جانب ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر انسانیت کے مستقبل کو بھی روشن کرے گا۔ مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کے اس کلیدی موڑ پر، چین کےاس اقدام نے صبح کی کرن کی طرح اس غیر یقینی دنیا میں قیمتی یقین پیدا کیا ہے -یہ روشنی ، دنیا کی توجہ کی مستحق ہے۔

گزشتہ پانچ سال سے چین میں ٹیکس اور فیس کی کٹوتی کی کل مالیت 10.5 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع
 28 جولائی کو چین کے قومی محکمہ محصولات کے سربراہ حو جن لین  نےچین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا  کہ چین کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران  ٹیکس اور فیس میں کمی کی پالیسیوں کے ایک سلسلے کی بدولت ملک کی معاشی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کی بہتری کو مضبوط حمایت ملی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں سے ملک میں  ٹیکس اور فیس کی کٹوتی کی کل مالیت  10.5 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے  اور برآمدی ٹیکس ریفنڈ 9 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی بھی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی مدت کے دوران چین کے محکمہ محصولات کی جانب سے جمع کردہ  ٹیکس اور فیس کا کل حجم  155 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جس میں سے ٹیکس ریونیو 85 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرے گا، جو ملک کی 13 ویں پنج سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے مقابلے میں 13 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں چین کی معاشی و سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری کے لئے مالی بنیاد کو مسلسل مضبوط بنایا گیا ہے۔

 حو جن لین نے کہا کہ چین میں  محکمہ ٹیکس کی جانب سے متعدد اقدامات کی بدولت اب 97 فیصد ٹیکس معاملات اور 99 فیصد ٹیکس اعلانات آن لائن یاموبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے کئے جاسکتے ہیں۔ ورلڈ بینک کے 2024 کے ڈوئنگ بزنس اسسمنٹ کے نتائج کے مطابق 2019 میں پچھلے تخمینے کے مقابلے میں چین کے سالانہ ٹیکس ادائیگی کے وقت  کو 78.2 فیصد  کم  کیا گیا ہے۔چین میں کاروباری ماحول کی مارکیٹائزیشن، قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے.

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: لی چھیانگ
Previous Post

چاؤ لیجی کا کرغزستان کا دورہ خیرسگالی

Next Post

چین کمبوڈیا-تھائی لینڈ تنازعہ میں جنگ بندی کیلئے پرُ امید ہے، وزارت خا رجہ

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
سی جی ٹی این

چین کمبوڈیا-تھائی لینڈ تنازعہ میں جنگ بندی کیلئے پرُ امید ہے، وزارت خا رجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5874

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading