پیانگ یانگ(انٹرنیشنل ڈیسک )شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ﺅ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ئہ کے معاہدے میں شامل نہیں ہوگا۔ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ﺅ سے متعلق کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کا حامل ملک ہے اور یہ پوزیشن دوسروں کے اصرار یا یک طرفہ خواہش پر تبدیل نہیں ہو سکتی۔اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائندے کم سونگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور بعض ممالک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں جاری 11ویں این پی ٹی جائزہ کانفرنس میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا مسئلہ اٹھا کر ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے بھی ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے معاہدے یا این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے جبکہ ایران ان ملکوں میں شامل ہے جو این پی ٹی پر دستخط کر چکے ہیں۔