فردوس جمال

شاہ رخ خان اتنا بڑا اداکار نہیں جتنا بڑا سٹار ہے‘ فردوس جمال

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو بہترین اداکار ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ایک شو کے دوران میزبان نے دلیپ کمار کی جانب سے اداکاری کی مبینہ میراث شاہ رخ خان کو منتقل کیے جانے کے حوالے سے سوال اٹھایا۔

اس سوال پر فردوس جمال نے واضح کیا کہ اداکاری کوئی ایسی موروثی جائیداد، ریاست یا تعلیمی ڈگری نہیں ہے جسے ایک شخص دوسرے کو منتقل کر سکے۔ Flora& Faunaفردوس جمال نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی فنی کارکردگی میں کئی نمایاں خامیاں موجود ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ شاہ رخ خان کی ادائیگی اور جسمانی ساخت اداکاری کے معیارات پر پورا نہیں اترتی، اس لیے وہ ایک بڑے اسٹار تو ہو سکتے ہیں مگر ایک عظیم اداکار ہرگز نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں