شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاکستانی مستقل مندوب سے ملاقات

نیویارک(سپورٹس نیوز)سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات کی۔

سابق کپتان شاہدآفریدی نےاقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارکی دعوت پراقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر شاہدآفریدی کو اقوامِ متحدہ کے کردار اور سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔عاصم افتخار احمد نے پاکستان کرکٹ اور فلاحی شعبے میں شاہد آفریدی کی خدمات کو سراہا،عاصم افتخار نے کھیلوں کوامن،خیرسگالی اوربین الاقوامی تعاون کے فروغ کاموثرذریعہ قراردیاگیا،شاہد آفریدی نے میزبانی پر پاکستان مشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں