شان مسعود

شان مسعود کی انگلی فریکچر، بابر اعظم نے انجری کی تصدیق کردی

ٹروبا (سپورٹس نیوز)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سابق کپتان شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی فریکچر کرا بیٹھے ہیں۔

یہ انجری انہیں پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران پیش آئی جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں معمول کی پوزیشن کے بجائے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے۔بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود کی انجری نے ٹیم کے کمبی نیشن کو متاثر کیا اور ان کی کمی واضح طور پر محسوس ہوئی۔

ان کے مطابق شان کی انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے جس کا اثر پاکستان کی بیٹنگ پر بھی پڑا۔ تاہم بابر اعظم نے یہ واضح نہیں کیا کہ شان مسعود اگلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے یا نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو بیرون ملک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی مسلسل آٹھویں ناکامی بھی ثابت ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں