اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

لاہور (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ میرا نے ساتھی فنکار شان شاہد کو بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان سے بہترین و بڑا فنکار قرار دے دیا۔حال ہی میں میرا نے اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر کے سلسلے میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہدایت کار، ساتھی اداکار شان شاہد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

ایک سوال کہ پاکستان کا شاہ رخ خان کون ہے؟ کے جواب میں میرا نے کہا کہ شان شاہد پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں بلکہ وہ ایس آر کے سے بھی بڑے اداکار ہیں، وہ ایک بہترین اداکار، شاندار ہدایت کار اور باصلاحیت لکھاری ہیں۔اداکاراہ نے کہا کہ شان بات کو نہایت آسانی سے سمجھاتے ہیں، ایک بہترین استاد ہیں اور اداکاروں کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں، ان کی توجہ اور فوکس بے مثال ہے، اگر مجھے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں یقینی طور پر شان کو ایس آر کے پر ترجیح دوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بھارتی فنکاروں کے بارے میں بحث میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ اپنی انڈسٹری پر فخر کرنا چاہیے۔

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں