دمشق(نیوز ڈیسک)شامی صدر احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور دمشق کی جانب سے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی خواہش پر زور دیا۔
احمد الشرع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے ایک پوسٹ میں کہا کہ نیا شام باہمی احترام اور نتیجہ خیز تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ہمارے دونوں عوام کی امنگوں کی خدمت کرنے والے اور خطے اور دنیا کی سلامتی اور امن میں کردار ادا کرنے والے استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔