کراچی (شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ کبری خان کا کہنا ہے کہ شادی شدہ زندگی اچھی گزر رہی ہے گوہر رشید بہترین شوہر ہیں۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ڈاکٹر بہو میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کبری خان نے حالیہ انٹرویو میں ازدواجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل کئی سال کی دوستی نے ہمارے رشتے کو مزید مضبوط بنایا ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگی اور شیڈول سے اچھی طرح واقف ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور میاں بیوی ہماری اولین ترجیح ایک دوسرے کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی میں ساتھ دینا اور اپنے گھر کے سکون کو برقرار رکھنا ہے۔
کبری خان نے گوہر رشید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت احترام، حوصلہ افزائی کرنے والے اور ہمیشہ مجھے نئے منصوبوں پر کام کرنے اور پیشہ ورانہ طور پر آگے بڑھنے کی ترغیب دینے والے شوہر ہیں۔واضح رہے کہ کبری خان اور گوہر رشید نے 12 فروری 2025 کو سعودی عرب میں سادگی سے نکاح کیا تھا جبکہ انہوں نے شادی کا باضابطہ اعلان 14 فروری کو کیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭