لاہور (نمائندہ خصوصی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔
حکام کے مطابق کارروائی سرگودھا ، راولپنڈی ،ملتان ،بہالپور اور گوجرنوالہ میں کی گئی ، گرفتار دہشت گردوں میں میر احمد،حبیب الرحمان ہارون، ضیاء عمران، مدثر ،عدیل اور فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ،ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ،اسلحہ ، گولیاں اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔
دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔حکام کے مطابق رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 12112افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ حکام نے کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
٭٭٭٭٭