لاہور(کرائم رپورٹر) سی آئی اے سول لائنز کی زیر حراست قتل کی واردات میں ملوث ملزم فرار ہوگیا ہے۔ ملزم نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرکے دو ملازمین سمیت چار افراد کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف کو قتل کی واردات میں چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ رات گئے ملزم نے ملازمین سے پسٹل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی مزاحمت کرنےپر فائرنگ کرکے دو ملازمین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زخمیوں میں اصغر،ریاض ،سعید اورعلی رضا شامل ہیں جن کو طبی امداد کےلیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں پر انکا علاج جاری ہے۔
سی سی پی او لاہورنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی آئی اے سول لائنز کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ غفلت برتنے والےاہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی ہے۔
ایس پی سی آئی عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کیجارہی ہے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ فرار ہونے والا ملزم آصف قتل کی واردات میں ملوث تھا جسکو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی تھی۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا ہے جسکو گرفتارکرنے کےلیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد ہی اسکو گرفتار کرلیا جائے گا۔