لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاولپورکیلئے گریڈ 18 کے 20 اساتذہ کے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے۔ شارٹ لسٹ ہونے والوں کا انٹر ویو کمیٹی روم میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹریٹ میں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے سیکرٹری کی سیٹ کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول جہانیاں خانیوال شمشاد علی،ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ ایم سی جونئیر ماڈل سکول پل سکول بازار رحیم یارخان عاصمہ فاطمہ، سینئرسبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ ہائی سکول سیٹلایٹ ٹاون بہاولپور محمد راشد،ڈپٹی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسردنیاپورلودھراں صفدرحسین، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سندیا والا خانیوال حافظ محمد قاسم شامل ہیں۔
لسٹ کے مطابق سینئر ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول پھول 253 ڈبلیو بی دنیاپورلودھراں فیاض احمد، سینئر ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول گگن ہٹا لودھراں محمد اقبال ملک، ڈپٹی ڈی ای او خانیوال محمد زاہدعالم، سینئرہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول فتح پورکمال حسن محمود شاہین، ڈپٹی رجسٹراربی زیڈ یوملتان شازیہ قادر، سینئرہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے گیٹ شجاع آباد سینئرہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بہاولپورعبدالغفار آصف شامل ہیں۔
انٹریو کےلیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کالونی خانپور رحیم یار خان محمد ریاض، ڈپٹی سیکرٹری کنٹرولر ساہیوال علی رضا، سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاولپور رانا محمد عمران ارشد، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول لیلپورمحمد سلیم آصف، سینئر سکول ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول میکلوڈگنج حافظ شبیراحمد، اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان منصور احمد شاہ، سینئر سکول ٹیچر گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول بہاولپور حافظ علی اکبر اور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج مخدوم علی لودھراں مختار احمد شامل ہیں۔
شارٹ لسٹ ہونے والوں کا انٹرویو 18 مئی کو کمیٹی روم ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹیریٹ میں ہوگا۔