سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں نمائشی فلڈ ریلیف میچ کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے بڑے کرکٹ اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس نمائشی میچ میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، بابر اعظم، یونس خان، وقار یونس، سعید اجمل اور دیگر لیجنڈری کھلاڑی شامل ہوں گے۔ میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے وقف کی جائے گی۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ میچ صرف کرکٹ کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا موقع ہے، زلمی ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔









