وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ وہ بچوں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھیں اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ نے سوہدرہ کے تلاوانہ محلے کا معائنہ کیا اور علاقے میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈرون کی مدد سے ساہیوال میں سیلابی ریلے میں گھرے متعدد افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر متاثرین کو ریلیف فراہم کرے گی۔









