پشاور(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والے مایوس و ناکام ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭