خالصتان ریلیاں

سکھ برادری کاآج آزاد خالصتان ریلیاں نکالنے کا اعلان

چندی گڑھ(انٹرنیشنل نیوز)سکھ برادری نے دنیا بھر میں آٹھ جولائی کو ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریلیاں امریکا،برطانیہ، کینیڈا اورآسٹریلیا میں نکالی جائیں گی،ریلیاں امریکی شہر سان فرانسسکو، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور آسٹریلیا کے شہر برسبین میں نکالی جائیں گی۔

ریلیوں کے اختتام پر بھارتی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ریلیوں میں بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے۔ہردیپ سنگھ نجرکو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے اٹھارہ جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔

آزاد خالصتان ریلیوں سے متعلق اشتہاری پوسٹرز بھی ریلیز کر دیے گئے ہیں ۔پوسٹرزمیں متعلقہ بھارتی سفیروں کو قاتل قراردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں