سندر(تنویر سیال) گورنمنٹ مڈل سکول بدھوکی کی حمایت میں اہل علاقہ میدان میں آگئے۔ ہیڈماسٹر کےحق میں اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دیکر اسے کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
گورنمنت مڈل سکول بدوکی کئیر فاؤنڈیشن کے تعاون سے عرصہ 9 سال سے اہل علاقہ میں بچوں اور بچیوں میں تعلیم کا زیور بانٹ رہا ہے جس کا ہیڈ ماسٹر محمد عمران نہایت ایماندار اور شریف انسان ہے جس کی گواہی پورہ علاقہ دینے کو تیار ہے گذشتہ روز شوشل مہڈہا پر ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا گیا جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہ ہے۔
اصل حقائق سکول کونسل ممبر میں کسی نوجوان کو شریک نہ کرنا ہے جس کے باعث شرہف نفس ہیڈ ماسٹر جوکہ معاشرہ میں باپ کا درجہ رکھتا ہے پر غلط الزامات لگائے گیے اس سلسلہ میں سکول کونسل ممبران و دیگر اہل علاقہ نے اعلی حکام کو درخواست جمع کروائی جس میں ماسٹر محمد عمران کی بے گناہی کی گواہی دی گئی اتنی بڑی تعداد میں اہل علاقہ کا اعلی حکام کے دفتر جانا اور درخواست دینا ہیڈ ماسٹر محمد عمران کی بےگناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس تمام صورت حال پر اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقہ کے معززین اور بڑوں کو ہی سکول کونسل میں شامل کیا جائے اور محمد عمران کے خلاف کوئی بھی کاروائی سے قبل اہل علاقہ کا موقف لیا جائے۔ اس موقع پر محمد عمران نے میڈیا نمائی دوں سے پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد معاشرہ میں باپ کی حیثیت رکھتا ہے اور استاد پر بےبنیاد الزامات لگانا غلط امر ہے جبکہ علاقہ کے کثیر تعداد میں بچے مجھ سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں میری ساکھ کو مجروج کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر میں قانونی کاروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں