لاہور (سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا اور نمیبیا اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ ویزا نے قومی کرکٹر حارث رف کے نکاح کی مبارکباد پیش کی ہے۔
لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکانٹس پر ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد کی پیغامات شیئر کیے گئے۔ڈیوڈ ویزا نے ویڈیو میں کہا کہ ہیری، نکاح کی مبارک ہو، آپ کی اور آپ کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، خدا آپ دونوں کو خوشیوں بھری زندگی عطا کرے۔پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں قلندرز کا حصہ بننے والے سکندر رضا نے بھی حارث کو مبارکباد دی اور پیغام میں کہا کہ حارث آپ کو زندگی کی دوسری طرف خوش آمدید، امید کرتا ہوں یہ نئی زندگی بھی اتنی کامیاب رہے گی جتنا کریئر کامیاب رہا۔
سکندر رضا نے کہا کہ دعا کرتا ہوں، یہ نئی زندگی آپ کے لیے ڈھیروں خوشیاں لائے، میری اور میری فیملی کی آپ کے لیے بہت سی دعائیں ہیں۔اس کے علاوہ لاہور قلندرز کی فرنچائز سے منسلک دیگر کھلاڑیوں نے بھی حارث کو مبارکباد پیش کی۔