اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس قومی اسمبلی بھی پہنچ گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ اسد قیصر کے دو بچوں میں بھی کورونا کی تصدیق دونوں انٹر میڈیٹ کے طالب علم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے سوشل میڈیا پیٖغام بتایا ہے کہ انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہےجس کےبعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ انکو دو دن سے بخارتھا پہلے ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی لیکن دوبارہ رپورٹ کرانے پر کورونا کی تصدیق ہوئی۔
میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔
دعا کی درخواست ہے۔— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) April 30, 2020
اسد قیصرنے بتایا کہ انکا ٹیسٹ مثبت آںے پر اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے جس میں انکے دو بچوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے دونوں بچے انٹر میڈیٹ کے طالب علم ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا پیغام میں قوم سےاپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں۔ انہوں نے قوم کو انکی صحت یابی کےلیے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔
سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ وہ چند روز قبل قومی اسمبلی گئےتھے وہاں مختلف لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں سے ایک ملازم کو کورونا تھا جو اب قرنطینہ میں ہے۔ اسد قیصر نےکہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کیسے بلانا ہے اسکے لیے کمٹی قائم کردی ہے۔ کوشش ہوگی تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہو۔ انہوں نے کہا جب سے مجھے پتہ چلا ہےمیری رپورٹ مثبت ہے تو میں نےفوری طورپر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
اس سے قبل سینٹر مرزا محمد آفریدی اور گونر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے فیصل ایدھی کا بھی دوسری دفعہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیرسعید غنی کا بھی کورونا کا شکار ہوئے لیکن وہ کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے رکن منیر خان اورکزئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کامرنا بنگش کو بھی کورونا کی تصدیق ہوئی۔
معروف گلوکار سلمان احمد کو بھی کورونا مثبت آیا لیکن وہ سے شکست دیکر صحت یاب ہوگئے ہیں۔