سپورٹس بورڈ پنجاب

سپورٹس بورڈ پنجاب کا رواں ماہ سی ایم پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ کرانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب نے رواں ماہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد کا اعلان کیاہے ۔ اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق چیمپئن لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پاکستان ریلوے اور ایف بی آر کے تعاون سے جولائی کے وسط میں منعقد کی جائے گی۔

لیگ میں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز کے ساتھ پنجاب کے تمام ڈویژنوں سے گرلز اور بوائز کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں 12 مردوں اور 4 خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں