کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے شہریوں کو سم کارڈ کے نام پر جعلسازی سے متعلق خبردار کیا ہے ۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بائیومیٹرک معلومات کا غلط استعمال ہونے سے بچائیں۔
پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ فون سِم ہمیشہ موبائل کمپنی کے مجاز فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کریں اور بائیومیٹرک تصدیق کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہی سِم آپ کے سامنے فعال ہو گئی ہے۔پی ٹی اے نے متنبہ کیا ہے کہ شہری مفت منٹس، ڈیٹا یا بیلنس کے لالچ میں سِم کو بعد میں استعمال کرنے کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں۔