اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل اور 9مئی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے مطالبہ کے حوالے سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف دائر اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ عوامی اہمیت کا سوال اجاگر نہیں کیا گیا جبکہ درخواست میں پہلا سوال ہی سانحہ نو مئی کی جوڈیشل انکوائری اور غیرآئینی نگران حکومتوں کا تھا،رجسٹرار آفس کے اعتراضات غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
قبل ازیں رجسٹرار آفس نے حامد خان کے ذریعے دائر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کرتے ہوئے خارج کر دی تھی