خرطوم (انٹرنیشنل نیوز)سوڈان کی مسلح افواج نے بغاوت کرنے والی سریع الحرکت فورسز کے کمانڈ سینٹر پرکنٹرول کی تردید کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا کہ سریع الحرکت فورسز کی جانب سے جنرل کمانڈ ، ملٹری مینوفیکچرنگ ہیڈ کواٹر اورصدارتی محل پر قبض یکے جھوٹے دعوے کررہی ہے جبکہ ان کے فوجی اور افسران بغیر علاج کے سڑکوں پرزخمی حالت میں پڑے ہیں اور ان کی قیادت چھپ گئی ہے۔
مسلح افواج کا کہنا تھا کہ تمام مسائل جلد حل ہوجائیں گے اور بغاوت کو کچل دیا جائے گا۔سریع الحرکت فورسز نے ہفتے کیروزسوڈان میں مسلح افواج اور ایئر نیویگیشن کے جنرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر پراپنے کنٹرول کیساتھ ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی پبلک اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی اپنے قبضے کا دعوی کیا تھا۔