ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہاء کی بوائے فرینڈ اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا آج کل بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ نجی و پیشہ ورانہ تقریبوں میں شرکت کر رہی ہیں جہاں ان کے مداحوں سمیت مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند خیالات رکھنے والے ہندو انٹرنیٹ صارفین کی توجہ بھی ان پر جمی ہوئی ہے۔
سوناکشی سنہا نے گزشتہ روز اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار وکی کوشل کی نئی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کی کامیابی کی خوشی میں منعقد کی گئی پارٹی میں شرکت کی۔اس دوران اداکارہ سوناکشی اور اداکار ظہیر نے میچنگ کرتے ہوئے سیاہ رنگ کے لباس میں شرکت کی، یہ جوڑی اس دوران خوب جچ رہی تھی۔
میڈیا پر اس جوڑی کی ایک ساتھ اس ویڈیو کا وائرل ہونا تھا کہ بھارتی انٹرنیٹ صارفین سوناکشی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں۔ہندو صارفین کا سوناکشی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لو جہاد کی یہ ایک کھلی مثال ہے، سوناکشی سنہا کو ہندو ہو کر مسلمان بوائے فرینڈ نہیں بنانا چاہیے۔









