لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کورونا کی غلط افواہ پھیلا کر سنسنی پھیلانے کے جرم میں ایک شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
پولیس کے مطابق ملزم فیصل نے شاہدرہ کے علاقے جیا موسی کی رہائشی فیملی کے بارے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی غلط خبر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی ۔ خاندان کے خلاف غلط خبر پھیلا کر سنسنی پھیلانے پر فیملی کے سربراہ جعفر نے پولیس کو درخواست دی۔ پولیس نےفوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔۔