مومنہ اقبال

سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل‘ سگریٹ نوشی کا دعویٰ

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔حال ہی میں مومنہ اقبال کی برائیڈل میک اوور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں۔

وائرل ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں، کچھ صارفین نے اس معاملے کو اداکارہ کا ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سگریٹ نوشی کرتی ہیں تو یہ ان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے۔دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ ممکنہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ یا ایڈٹ شدہ ویڈیو ہو سکتی ہے۔

بعض افراد کا کہنا ہے کہ جس چیز کو سگریٹ قرار دیا جا رہا ہے وہ درحقیقت میک اپ کے دوران استعمال ہونے والا برش یا کوئی اور کاسمیٹک ٹول ہو سکتا ہے۔تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے مومنہ اقبال کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں