سوریا کمار یادیو

سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے نکالنے کی وجہ سامنے آگئی

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو خراب فارم کے باعث عہدے سے ہٹا کر ٹیم سے باہر کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گرانڈ پر ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے کے تین ماہ بعد سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق نے ایک نجی بھارتی چینل کو بتایا کہ سلیکشن کمیٹی، بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ نے کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کو اب ایک نئے کپتان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سوریا کمار کی کپتانی میں ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور جیتا لیکن ان کی حالیہ فارم اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کا یہی خیال تھا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

بھارتی بورڈ اب ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد نئے کپتان کا تقرر کرے گا۔یہ فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں سے قبل کیا گیا ہے۔بھارتی ٹیم آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد انگلینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔دوسری جانب آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ویبھا سوریاونشی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں