سندھ میں رجسٹریشن بُک تبدیل کرانے کی مدت بڑھا دی گئی، عوام کے لیے نیا موقع

صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ، مکیش کمار چاولہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بُک کو جدید اسمارٹ کارڈ سے تبدیل کرنے کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق، شہری اب 15 مئی 2025 تک پرانی رجسٹریشن بُک کی جگہ نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اس تبدیلی کی آخری تاریخ 3 اپریل 2025 مقرر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں