وزیراعلی مرادعلی شاہ

سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلی مرادعلی شاہ

کراچی(نیوز ڈیسک )وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔مراد علی شاہ نے پاسنگ آﺅ ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

وزیراعلی سندھ نے پاس آﺅٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناﺅ ں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلی سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں