لاہور(کورٹ رپورٹر)سپیشل سینٹرل عدالت میں وزیر اعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز اور ساتھی ملزم سید طاہر نقوی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں بریت کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کل ( پیر) کے روز ہو گی ۔
سپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے فریقین کو طلب کرنے کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ملزمان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ بریت کی درخواست پر دلائل پیش دیں گے ۔