دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار گرو رندھاوا ایک نئی مشکل میں گھر گئے، ان کے فٹنس جم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے پشم وہار میں واقع گرو رندھاوا کے فٹنس فرنچائز کے جم کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق 10 جون کو اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے 2 موٹر سائیکل سوار جم کے باہر پہنچے جنہوں نے متعدد گولیاں چلا دیں۔واقعے کے فورا بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، خوش قسمتی سے فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔