ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان جو ماضی میں اپنی گرل فرینڈز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے اب ایک بار پھر ان کا نام ساتھی اداکارہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں کام کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڈے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔اس بات کا انکشاف بالی وڈ انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والے ٹوئٹر صارف عمیر سندھو نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ تازہ خبر، بالی وڈ میں ایک نئی جوڑی کا اضافہ، سلمان خان پوجا ہیگڈے کو ڈیٹ کررہے ہیں، سلمان کے پروڈکشن ہائوس نے اداکارہ کو 2فلموں میں بھی سائن کرلیا ہے۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ سلمان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان دنوں بھائی جان اور پوجا کافی وقت ساتھ گزار رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پوجا سلمان خان سے 24سال چھوٹی ہیں۔