رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رحیم یارخان کے علاقے محلہ رفیق آباد مین سفاک باپ نے اپنے دو سالہ لخت جگرکو پھانسی پر لٹکا کرموت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔
ڈی ایس پی رحیم یار خان رانااکمل کے مطابق ظالم باپ نے بیٹے کے گلے میں رسی ڈال کر دیوار پر لگی سریے کے ساتھ لٹکا دیا. ملزم نے اپنے ہی ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کا الزام سسرال والوں پرلگا دیا۔
ڈی ایس پی رانا اکمل کے مطابق ملزم نے پہلے بیان میں کہا کہ سسرال والے 5 افراد آئے اور بچے کو قتل کرکے مجھے باندھ گئےلیکن بعد ازاں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہوکر اپنی بچی کو ساتھ لیکر میکے چلی گئی تھی جس کو سبق سیکھانے کےلیے اس نے ڈرامہ رچایا اور اپنے دو سالہ معصوم بیٹے کو پھانسی لگا کر قتل کردیا اور الزام سسرال والوں پر ڈال دیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےمقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کےلیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔