ریاض (انٹرنیشنل نیوز )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان فون پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
اس تبادلہ خیال کے دوران بین الاقوامی سطح پر پیدا شدہ صورت حال اور سلامتی و استحکام کے لیے جاری کوششیں زیر بحث آئیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فون کال کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کرنے کے علاوہ تعاون کے باہمی فروغ اور اس کے لیے امکانات کا جائزہ لیا۔
ولی عہد اور شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس فون کال کے دوران علاقے کی تازہ ترین صورت حال، پیش آمدہ تازہ ترین واقعات پر گفتگو کے علاوہ بین الاقوامی منظر نامے پر بھی غور کیا۔ سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭









