مدینہ منورہ(انٹرنیشنل نیوز )مسجد قبا کے اندرونی صحن میں خودکار ٹیکسی روبوبس متعارف کرادی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خودکار ٹیکسی مصنوعی ذہانت کے نظام پر مبنی ہے جسے سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد حاصل ہے۔
مسجد قبا کے اندرونی صحن میں 700 میٹر تک زائرین اور نمازی سفر کر سکیں گے۔خودکار ٹیکسی روبوبس کا تجرباتی مرحلہ 60 دن تک جاری رہے گا۔